Thursday, May 9, 2024

پنجاب کے ہر شہری کو مفت علاج کی سہولت ملے گی ، عثمان بزدار

پنجاب کے ہر شہری کو مفت علاج کی سہولت ملے گی ، عثمان بزدار
February 10, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کے ہر شہری کومفت علاج کی سہولت ملے گی،اس سال کے آخر تک پنجاب کے ہر شہری کو یونیورسل ہیلتھ کوریج دینے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے عوام دوست پولیسنگ ماڈل کی قومی کانفرنس کا باقاعدہ آغاز کردیا،2پولیس ایپ کا بھی افتتاح کیا،تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا پنجاب پولیس اورشعبہ صحت کو عوام دوست بنا رہے ہیں۔خیبرپختونخوا  کی طرز پر پنجاب میں یونیورسل ہیلتھ کوریج دیں گے،پولیس میں سب اچھا نہیں لیکن تیزی سے بہتری آ رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا پنجاب میں مقامی حکومتوں کے انتخابات براہ راست ہوں گے،اس ضمن میں آرڈیننس جاری کردیاگیاہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے 82 ویں اجلاس کی صدارت بھی کی۔

اتھارٹی افسران نے وزیراعلیٰ کو منصوبے کی کارکردگی اور مستقبل کے لائحہ عمل بارے بریفنگ دی۔عثمان بزدار نے کہا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اسٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ ہے،اس کا دائرہ کار دوسرے اضلاع تک پھیلایا جارہاہے۔