Friday, March 29, 2024

پنجاب کے کئی شہروں میں بادلوں نے رنگ جما دیا

پنجاب کے کئی شہروں میں بادلوں نے رنگ جما دیا
September 28, 2019
 لاہور (92 نیوز) پنجاب کے کئی شہروں میں بادلوں نے رنگ جما دیا۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔ تیز ہواؤں اور بارش نے گرمی کی چھٹی کرا دی۔ لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی، بادل کھل کر برسے۔ لکشمی چوک، ایبٹ روڈ، سمیت لاہور  کے مختلف  علاقوں میں  برکھا رت برسی۔ تیز بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ۔ مال روڈ پر درخت گر گیا جس سے ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔ گجرات، گوجرانوالہ، پھالیہ، حافظ آباد، چکوال میں بھی بارش کے بعد موسم سہانا ہو گیا، چہرے کھل اٹھے۔ جلال پور بھٹیاں ،صفدر آباد ،شکر گڑھ میں ابر رحمت خوب برسا۔ مانسہرہ ، صوابی سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی تیز بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ ادھر ڈی سی لاہور نے  متعلقہ محکموں کو الرٹ کر دیا اور  نشیبی علاقوں کا دورہ کرنے کی ہدایت کی۔