Friday, April 26, 2024

پنجاب کے چار اضلاع میں انسداد پولیو مہم کل سے شروع کی جائیگی

پنجاب کے چار اضلاع میں انسداد پولیو مہم کل سے شروع کی جائیگی
August 26, 2019
لاہور ( 92 نیوز)  پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور  ،سرگودھا ، جہلم اور میانوالی میں کل  سے انسداد پولیو مہم شروع کی جائے گی ، یہ خصوصی مہم جس کو ماپ اپ کہا جاتا ہے 26 اگست سے لے کر 29 تک جاری رہے گی۔ انسداد پولیو مہم  کے دوران  19لاکھ 72 ہزار سے زائد بچوں کو انسداد پولیو  کے قطرے پلائے جائیں گے  ، لاہور کے مکمل ضلع کو انسداد پولیو مہم میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ سرگودھا، میانوالی اور جہلم کی 46 یونین کونسلوں کو مہم میں شامل کیا گیا ہے۔ لاہور میں پولیو وائرس کی شدید گردش کی وجہ سے مکمل لاہور کو مہم میں شامل کیا گیا ہے ، پنجاب کے شہر اقتدار میں  اب تک چار بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ جہلم میں بھی ایک بچےمیں وائرس پایا گیا ہے جس کی وجہ سے جہلم کی تحصیل پنڈ دادن خان اور سرگودھا کی تحصیل بھیرہ کی 31 یونین کونسلز میں مہم کا انعقاد کیا گیا ہے۔

شہر اقتدار میں ڈینگی پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا

بنوں میں جاری پولیو وائرس کی گردش کو دیکھتے ہوۓ میانوالی کی تحصیل عیسیٰ خیل کی 15 یونین کونسلیں جو خیبر پختونخوا سے منسلک ہیں وہاں بھی انسداد پولیو مہم کا انعقاد کیا گیا ہے۔