Tuesday, May 21, 2024

پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی کام شروع کئے جائیں، حافظ عمار یاسر

پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی کام شروع کئے جائیں، حافظ عمار یاسر
October 13, 2019
چکوال(92 نیوز) صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر چکوال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی کام شروع کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حلقے کی سیاست اور ترقیاتی کاموں کا چولی دامن کا ساتھ ہے، جو عوامی نمائندہ علاقے میں ترقیاتی منصوبے مکمل نہ کراسکا سمجھو اگلی باری نہیں ملے گی۔ پنجاب کے وزیر معدنیات نے  دوران خطاب کہا حکومت چکوال بلکسر میانوالی روڈ کو ڈبل کرنے کا دیرینہ مطالبہ پورا کرے کیونکہ بہتر سڑک نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔ حافظ عمار یاسر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تحصیل لاوا میں اسپتال نام کی کوئی چیز نہیں،شہریوں کو علاج معالجہ نہ ہونے کی وجہ سے پریشانی کا سامنا ہے،کئی علاقوں میں آج بھی پسماندگی ہے،مسائل فوری حل کئے جائیں۔