Friday, April 19, 2024

پنجاب کے ٹیچنگ اسپتالوں میں اسپیشلسٹ کیڈر ڈاکٹرز کی سیٹیں خالی

پنجاب کے ٹیچنگ اسپتالوں میں اسپیشلسٹ کیڈر ڈاکٹرز کی سیٹیں خالی
June 30, 2020

لاہور ( 92 نیوز) پنجاب بھرکے ٹیچنگ اسپتالوں میں چھ سو نو اسپیشلسٹ کیڈر ڈاکٹروں کی سیٹیں عرصہ دراز سے خالی ہیں،جس کے باعث علاج معالجے کے لئے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

کورونا کے وار پر وار لیکن پنجاب کے ٹیچنگ اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی قلت ہے ، سب سے زیادہ انستھیزیا شعبے کی 179 اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی سیٹیں خالی ہیں، 76 ریڈیالوجسٹ ،بائیس ماہر نفسیات،پچیس جنرل سرجن ،دس یورلوجسٹ اور چھ ٹی بی چسٹ کی آسامیاں خالی ہیں ۔

اکیس کارڈیالوجسٹ،دو پلاسٹک سرجن،تین ہیما ٹالوجسٹ اور ایک مالیکولراسپیشلسٹ کی سیٹ بھی خالی ہے ۔

ایک پیڈیاٹرک سرجن ، 10ای این ٹی اسپیشلسٹ ، 8ماہر امراض چشم اور14آرتھوپیڈک سرجن کی اسامیاں بھی خالی ہیں جبکہ برن اسپیشلسٹ کی ایک،پانچ ڈرماٹالوجسٹ ،چار آئی سی یو اسپیشلسٹ اور ایکو اسپیشلسٹ کی ایک اسامی خالی ہے۔

پلمانولوجسٹ اور فزیو تھراپسٹ کی دو دو جبکہ فزیالوجسٹ،تھروکس سرجن اور بحالی معذوراں کی ایک ایک سیٹ خالی ہے،پیڈزفزیشن ، پیڈز پتھالوجسٹ ، چائلڈ سائیکاٹرسٹ کی ایک ایک،چھ نیورولوجسٹ اور جنرل فزیشن کی انتیس سیٹوں کے علاوہ متعدد شعبوں میں سیٹیں خالی ہیں۔

محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نےسیکڑوں خالی اسامیوں پر مستقل بھرتیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔