Sunday, May 12, 2024

پنجاب کے ٹیچنگ اسپتالوں میں 48 ڈاکٹروں نے نوکری سے استعفیٰ دیدیا

پنجاب کے ٹیچنگ اسپتالوں میں 48 ڈاکٹروں نے نوکری سے استعفیٰ دیدیا
July 5, 2020
لاہور (92 نیوز) پنجاب کے ٹیچنگ اسپتالوں میں 48 ڈاکٹروں نے نوکری سے استعفیٰ دے دیا۔ محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے ڈاکٹروں کے مستعفی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ میو اسپتال میں کام کرنے والے سب سے زیادہ 14 ڈاکٹروں نے استعفیٰ دیا۔ پنجاب ، ٹیچنگ اسپتالوں ، 48 ڈاکٹروں ، نوکری سے استعفیٰ ، لاہور ، 92 نیوز الائیڈ اسپتال فیصل آباد سے 2 ، ڈی جی خان اسپتال سے 4 ڈاکٹروں نے ملازمت چھوڑ دی۔ سول اسپتال بہاولپور، شیخ زاید رحیم یار خان سے 2 اور جناح اسپتال سے 7 ڈاکٹروں نے ملازمت چھوڑی۔ گورنمنٹ نواز شریف یکی گیٹ اسپتال سے 2 چلڈرن اسپتال لاہور سے 6 ڈاکٹروں نے ملازمت چھوڑی۔  سروسز اسپتال سے 2، لیڈی ایچی سن سے 2 اور لاہور جنرل اسپتال سے 3 ڈاکٹرز مستعفی ہوئے۔ کوٹ خواجہ اسپتال، شاہدرہ ٹیچنگ اسپتال، گوجرانوالہ ٹیچنگ اسپتال اور میاں منشی اسپتال سے ایک ایک ڈاکٹر مستعفیٰ ہوئے۔