Thursday, April 25, 2024

پنجاب کے ٹرانسپورٹرز کا حکومتی ایس او پیز پر ٹرانسپورٹ چلانے سے انکار

پنجاب کے ٹرانسپورٹرز کا حکومتی ایس او پیز پر ٹرانسپورٹ چلانے سے انکار
May 18, 2020
 لاہور (92 نیوز) پنجاب کے ٹرانسپورٹرز نے حکومتی ایس او پیز پر ٹرانسپورٹ چلانے سے انکار کر دیا۔ حکومت نے کرایوں میں 20 فیصد کمی کے ساتھ ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت تو دیدی لیکن ٹرانسپورٹرز نے ان شرائط پر عمل کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ نہ کھولنے کا اعلان کر دیا۔ آل پاکستان ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ ہونیوالے مذاکرات میں پندرہ فیصد کرایوں میں کمی پر اتفاق ہوا لیکن حکومت نے بیس فیصد کمی کا اعلان کر دیا گیا جیسے ہم مان لیا لیکن اب پچاس فیصد مسافروں کے ساتھ بسیس چلانے کا ہدایت نامہ آرہا ہے جو ہمیں منظور  نہیں۔ ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ پچاس سال سے زائد عمر کے مسافروں  کیلئے سفر پر پابندی لگائی جا رہی ہے جبکہ ہمارے بہت سے ڈرائیور ہی پچاس سال سے زائد عمر کے ہیں اس پر بھی سوچا جائے۔ آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے چئیرمین عصمت اللہ نیازی نے بھی کہا حکومت کی جانب سے بتائے گئے ایس او پیز کچھ اور تھے لیکن اب نظر کچھ اور آرہے ہیں ،لہذا کل سے پبلک ٹرانسپورٹ نہیں چلے گی۔ ٹرانسپورٹرز کا کہنا تھا کہ  ملک بھر کے ٹرانسپورٹرز سے بات ہوئی ہے  ہم سب حفاظتی تدابیر کی حد تک تو حکومت کے ساتھ ہے لیکن پچاس فیصد مسافروں والی شرط ہمیں منظور نہیں ۔