Tuesday, May 14, 2024

پنجاب کے ٹرانسپورٹرز کا آن لائن اجلاس ، کورونا وباء ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کا فیصلہ

پنجاب کے ٹرانسپورٹرز کا آن لائن اجلاس ، کورونا وباء ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کا فیصلہ
March 29, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کے زیر اہتمام پنجاب کے ٹرانسپورٹرز کا آن لائن اجلاس ہوا۔ حکومت کی طرف سے نافذ کردہ کورونا وباء ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں تمام ضلعی صدور کو آن لائن ہدایات جاری کی گئیں کہ مسافروں کو پبلک ٹرانسپورٹ میں سوار کرنے سے قبل ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کریں ۔ سینی ٹائزر استعمال اور ہر مسافر کو ہر صورت ماسک پہنا کر سفر کریں ۔ ملک کی موجودہ صورتحال کا تقاضا ہے کہ ہم بحیثیت پاکستانی حکومت کے ساتھ مکمل طور تعاون کریں۔