Sunday, May 12, 2024

پنجاب کے وہ لیڈر جو دم دبا کر لندن بھاگے ہوئے ہیں، انہیں جلد واپس لائیں گے ، وزیراعظم

پنجاب کے وہ لیڈر جو دم دبا کر لندن بھاگے ہوئے ہیں، انہیں جلد واپس لائیں گے ، وزیراعظم
May 19, 2021

پشاور (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے پنجاب کے وہ لیڈر جو دم دبا کر لندن بھاگے ہوئے ہیں، وہ زیادہ دیر وہاں نہیں رہیں گے۔ انہیں جلد واپس لائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے سارے ڈاکو این آر او لینے کی کوشش کر رہے ہیں، جو کبھی نہیں دوں گا۔ سب ڈاکوؤں کو قانون کے نیچے لے کر آؤں گا۔  سب کیلئے ایک قانون نہ ہونا ہمارے ملک کی تباہی کا سبب بنا۔ ہم نے قانون کی بالادستی پر ملک کو کھڑا کرنا ہے۔ خیبر پختونخوا میں غربت کم ہونے پر تحریک انصاف کو دوسری باری ملی۔ انہوں نے کہا پانچ سال مکمل ہونے پر سب سے پہلے ہیلتھ کا انقلاب آئے گا۔ بھاشا اور داسو سمیت 2028ء تک 10 ڈیم تعمیر کیے جائیں گے۔ مہمند ڈیم کی تعمیر سے سستی بجلی اور پانی ملے گا۔

 وزیراعظم نے مہمند ڈیم پر تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ پشاور میں مزدوروں کیلئے فلیٹس کا افتتاح بھی کیا۔