Sunday, September 8, 2024

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نجی دورے پر لندن پہنچ گئے

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نجی دورے پر لندن پہنچ گئے
September 6, 2017

لندن (92 نیوز) پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نجی دورے پر لندن پہنچ گئے، کارکنوں میں جھگڑے کے ڈر سے میڈیا سے بات نہ کی۔

ائیر پورٹ پر مسلم لیگ ن یوکے کے صدر زبیر گل کی قیادت میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے استقبال کیا۔ حفاظت اور کارکنوں کے درمیان جھگڑے کے پیش نظر پولیس کی بھاری تعداد ائیر پورٹ پر موجود تھی۔

شہباز شریف کو ائیرپورٹ کے وی آئی پی گیٹ سے سیدھا گاڑی تک لے جایا گیا جہان سے انہوں نے ہاتھ ہلا کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا اور میڈیا سے بات کیے بغیر رہائش گاہ روانہ ہوگئے۔