Friday, April 19, 2024

پنجاب کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے 74 ہزار 502 امیداروں کی قسمت آزمائی

پنجاب کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے 74 ہزار 502 امیداروں کی قسمت آزمائی
August 25, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) پنجاب کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے 74 ہزار 502 امیداروں نے قسمت آزمائی کی۔ پنجاب کے 13 شہروں میں 33 امتحانی مراکز قائم کیے گئے۔ انٹری ٹیسٹ میں 48 ہزار 472 طالبات اور 26 ہزار 30 طلبہ شامل ہیں۔ بائیو میٹرک تصدیق کے بعد طلبا کو انٹری ٹیسٹ میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی۔ صوبائی دارالحکومت  لاہور میں 19 ہزار 940 امیدواروں نے انٹری ٹیسٹ میں شرکت کی۔ شہر میں 7 امتحانی مراکز بنائے گئے۔ انٹری ٹیسٹ دینے والوں میں 13 ہزار 468 طالبات اور 6472 طلبہ شامل  ہیں۔ امتحانی مراکز میں سب سے پہلے پہنچنے والے طلبا کو گلدستے پیش کیے گئے ۔ ملتان میں ہونے والے میڈیکل انٹری ٹیسٹ میں 11 ہزار سے زائد امیدواروں نے حصہ لیا۔ انٹری ٹیسٹ کے موقع پر ناقص انتظامات دیکھنے میں آئے۔ ساہیوال میں ایم بی بی ایس کا انٹری ٹیسٹ گورنمنٹ کالج  میں ہوا ۔  4 ہزار 216 طلبہ و طالبات نے انٹری ٹیسٹ میں حصہ لیا۔ 1511 طلبہ اور 2705 طالبات شامل ہیں۔ خیبرپختونخوا کے میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے 43 ہزار 827 امیدواروں نے انٹری ٹیسٹ دیا۔ 26 ہزار 427 طلبہ اور 17 ہزار 400 طالبات شامل ہیں۔ صوبے کے 7 ریجنز میں 46 امتحانی مراکز بنائے گئے۔