Tuesday, May 21, 2024

پنجاب کے میدانی میں شدید دھند کی لہر برقرار، ٹبہ سلطان پور میں ٹریفک حادثہ، 10 زخمی

پنجاب کے میدانی میں شدید دھند کی لہر برقرار، ٹبہ سلطان پور میں ٹریفک حادثہ، 10 زخمی
December 22, 2019
لاہور (92 نیوز) پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کی لہر برقرار ہے۔ حد نگاہ کم ہونے سے موٹر وے ایم 3  کو لاہور سے عبدالحکیم تک ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔ ٹبہ سلطان پور میں وہاڑی روڈ پر دھند کے باعث 4 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ 10 افراد زخمی ہوگئے۔ لاہور کے متعدد علاقے دھند میں گم اور ہر شے دھندلا گئی۔ موٹر وے ایم 4 فیصل آباد سے شور کوٹ، ملتان سے خانیوال تک بھی موٹروے  بند کردی گئی۔ قومی شاہراہوں پر بھی شدید دھند کا راج ہے۔ گجرات، گوجرانوالہ، ملتان، پاکپتن، بہاولپور، چنیوٹ، ساہیوال، قصور، اوکاڑہ، جھنگ، خوشاب میں دھند کے باعث ٹریفک روانی متاثر ہے۔ موٹر وے حکام نے شہریوں کو فوگ لائٹس استعمال کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔ سیالکوٹ اور گردونواح میں دھند کا راج ہے، حدِ نگاہ میں انتہائی کمی کے باعث حادثات سے بچاؤ کے لئے ٹریفک پولیس اور ریسکیو 1122 کی جانب سے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ [caption id="attachment_257970" align="alignnone" width="900"]پنجاب، میدانی علاقوں، شدید دھند لہر، ٹبہ سلطان پور، ٹریفک حادثہ، 10 زخمی، لاہور، 92 نیوز پنجاب کے میدانی میں شدید دھند کی لہر برقرار، ٹبہ سلطان پور میں ٹریفک حادثہ، 10 زخمی[/caption] ادھر ٹبہ سلطان پور کے علاقے گڑھاموڑ میں وہاڑی روڈ پر دھند کے باعث 4 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حادثہ دھند میں تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ حادثے کے بعد روڈ بلاک ہونے سے گاڑیوں کی لمبی لائن لگ گئی۔