Thursday, April 18, 2024

پنجاب کے میدانی علاقوں پر ایک پھر دھند چھا گئی

پنجاب کے میدانی علاقوں پر ایک پھر دھند چھا گئی
January 30, 2020
لاہور (92 نیوز)سردی نے جانے کا ارادہ ملتوی کردیا ، پنجاب کے میدانی علاقوں پر ایک بار پھر گہری دھند چھا گئی، لاہور سمیت متعدد شہروں میں صبح کے وقت شدید دھند کا راج رہا۔ پنجاب  کے میدانی علاقوں پر ایک بار پھر گہری دھند چھا گئی، لاہور سمیت متعدد شہروں میں صبح کے وقت شدید دھند کا راج رہا، رہائشی علاقے جہاں دھند سے متاثر ہوئے وہیں کھلے علاقوں میں حدنگاہ صفر تک ریکارڈ کیا گیا۔ لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، سرگودھا، پنڈی بھٹیاں سمیت دیگر علاقے صبح کے وقت دھند میں ڈوبے رہے،لاہور میں ٹریفک کا نظام متاثر ہوا۔ دفاتر جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ جی ٹی روڈ، ملتان روڈ اور موٹر وے پر کئی مقدمات پر حدنگاہ صفر ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔ دھند کے باعث پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا ، کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں، تاہم دھند چھٹ جانے کے بعد فلائٹ آپریشن دوبارہ بحال کردیا گیا،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہےگا۔ میدانی علاقوں میں دھند جبکہ بالائی علاقوں میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔