Sunday, September 8, 2024

پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کے ڈیرے، ٹریفک کی روانی متاثر، مسافروں کو مشکلات کا سامنا

پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کے ڈیرے، ٹریفک کی روانی متاثر، مسافروں کو مشکلات کا سامنا
January 15, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند نے ڈیرے ڈال لیے۔ جی ٹی روڈ اور موٹروے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے باعث مسافروں  کو مشکلات کا سامنا ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں شیخوپورہ، پتوکی، ساہیوال، اوکاڑہ، چیچہ وطنی، قصور، میاں چنوں، خانیوال کو شدید دھند نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کی وجہ سے ڈرائیورز کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شدید دھند کے باعث نیشنل ہائی وے اور جی ٹی روڈ پر ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہو رہی ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ غیرضروری سفر اور تیزرفتاری سے گریز کریں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ڈرائیور موٹروے پر دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور کسی ایمرجنسی کی صورت میں ون تھری زیرو پر کال کریں۔