Sunday, May 19, 2024

پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند، موٹرویز کے مختلف سیکشنز پر ٹریفک معطل

پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند، موٹرویز کے مختلف سیکشنز پر ٹریفک معطل
December 26, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کے ڈیرے ہیں، موٹرویز کے مختلف سیکشنز پر ٹریفک معطل ہے۔

لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم الیون کو دھند میں کمی کے بعد کھول دیا گیا، جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش ہوئی، لودھراں میں بارش کے باعث متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کے باعث سردی میں اضافہ ہوگیا۔