Saturday, April 20, 2024

پنجاب کے میدانی علاقوں میں دوسرے روز بھی دھند کا راج

پنجاب کے میدانی علاقوں میں دوسرے روز بھی دھند کا راج
December 8, 2018
لاہور (92 نیوز) پنجاب کے کئی علاقوں میں دوسرے روز بھی شدید دھند کا راج رہا۔ موٹروے پر سفرکرنے والے شہریوں کومشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ دھند سے کئی مقامات پر حدنگاہ انتہائی کم رہی ۔ موٹروے پولیس حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کر دی۔ صوبائی دارالحکومت لاہور کے کئی علاقوں میں  دھند کے باعث  ٹریفک کی روانی متاثر رہی ۔ موٹروے پر لاہور سے پنڈی بھٹیاں ،فیصل آباد اور گوجرہ کے علاقے میں شدید دھند سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا  رہا۔ سرگودھا میں بھی دھند کے ڈیرے رہے۔ اوکاڑہ، ساہیوال، ہڑپہ، چیچہ وطنی اور کسووال میں بھی شدید دھند کا راج رہا۔ خوشاب میں حد نگاہ دس میٹر رہ گئی ۔قصور اور گوجرانوالہ میں بھی دھند چھائی رہی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔