Tuesday, May 21, 2024

پنجاب کے میدانی علاقوں میں حبس !!! لاہور کا درجہ حرارت 38سینٹی گریڈ، آج سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی

پنجاب کے میدانی علاقوں میں حبس !!! لاہور کا درجہ حرارت 38سینٹی گریڈ، آج سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی
July 5, 2015
لاہور (92نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں حبس بڑھ گیا ہے جبکہ لاہور کا درجہ 38سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ محکمہ موسمیات نے آج رات سے مون سون کی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ بارش کا یہ سلسلہ ملک کے مختلف علاقوں میں جمعہ تک جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آج رات سے اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، ساہیوال، مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ،ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ منگل سے جمعہ کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں اکثر مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران چند مقاما ت پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی خانپور میں پڑی جہاں درجہ حرارت 48ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔