Friday, March 29, 2024

پنجاب کے میدانی علاقوں میں آج باران رحمت برسے گی !!! کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں کل سے بارشوں کا امکان

پنجاب کے میدانی علاقوں میں آج باران رحمت برسے گی !!! کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں کل سے بارشوں کا امکان
June 22, 2015
لاہور (92نیوز) پنجاب کے میدانی علاقوں میں آج باران رحمت برسنے کا امکان، موسم خوشگوار ہو جائے گا۔ آج لاہور کا درجہ حرارت 35، پشاور کا 38 ڈگری سینٹی گریڈ، کوئٹہ 37، گلگت 34 اور ہنزہ کا 28ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ کئی شہروں میں صبح سویرے ہی درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا جبکہ کراچی میں گرمی کی لہر برقرار ہے۔ کراچی میں بھی کل سے بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔ صبح سے ہی سورج نے ایک بار پھر زمین دہکا دی۔ کراچی میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ سبی میں درجہ حرارت اکتالیس جبکہ جیکب آباد میں تینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جھنگ، ملتان، رحیم یارخان، لاہور، اوکاڑہ، راولپنڈی، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور فیصل آباد میں درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ عبور کر گیا۔ محکمہ موسمیات نے کل سے بارشوں کی بھی نوید سنا دی۔ ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا سسٹم شمالی علاقوں میں داخل ہو چکا ہے جبکہ کل سے مون سون ہواو¿ں کا سلسلہ سندھ میں داخل ہو جائے گا جس کے بعد کراچی میں کل تک گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں کل شام تک بارش کا امکان ہے۔