Monday, May 13, 2024

پنجاب کے میدانی علاقوں دھند کا راج، موٹروے بیشتر مقامات پر بند

پنجاب کے میدانی علاقوں دھند کا راج، موٹروے بیشتر مقامات پر بند
December 19, 2019
لاہور (92 نیوز) پنجاب کے میدانی علاقوں دھند کا راج برقرار ہے، حد نگاہ کم ہونے سے موٹروے بیشتر مقامات پر بند رہی جبکہ قومی شاہراہوں پر بھی دھند نے ڈیرے ڈال دئیے۔ لاہور، گجرات، حجرہ شاہ مقیم، اوکاڑہ، قصور، چونیاں سمیت متعدد شہروں میں ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔ ادھر گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں برف باری کے باعث غذر چترال پاس سمیت کئی علاقوں کے زمینی رابطے منقطع ہوگئے۔