Sunday, May 19, 2024

پنجاب کے مختلف علاقوں میں گیس کی غیراعلانیہ بندش سے مکین پریشان

پنجاب کے مختلف علاقوں میں گیس کی غیراعلانیہ بندش سے مکین پریشان
November 23, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پنجاب کے مختلف علاقوں میں گیس کی غیراعلانیہ بندش سے مکین پریشان ہیں۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں صبح اور شام کے اوقات میں گیس کی لوڈشیڈنگ معمول بن گئی۔

لاہور اور مختلف شہروں کے مکین ایندھن کے متبادل ذرائع استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ گوجرانوالہ میں گھریلو صارفین کو گیس کی لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے۔ گجرات میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث ایندھن کے متبادل ذرائع مہنگے داموں استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

ارکان اسمبلی نے تنقیدی توپوں کا رخ حکومت کی طرف کر لیا۔ ارکان اسمبلی کا کہنا ہے کہ حکومت نے ملک کو بحرانوں سے دوچار کر دیا۔