Saturday, April 20, 2024

پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج

پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج
February 9, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج ہے۔ موٹروے ایم تھری لاہور سے سمندری تک بند کر دی گئی۔

لاہورسیالکوٹ موٹروے پربھی دھند کے باعث ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہے۔ قومی شاہراہ پر لاہور، مانگا منڈی، پھول نگر اور جمبر میں دھند ہے۔ پتوکی، رینالہ خورد اور اوکاڑہ میں دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہے۔

پتوکی،حبیب آباد، رینالہ خورد اور اوکاڑہ  میں دھند  چھائی ہوئی ہے۔ قومی شاہراہ پر ان علاقوں میں حد نگاہ 30 میٹر ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق سفر کرنے والے تیز رفتاری سے گریز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔