Thursday, April 25, 2024

پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے بعد سردی بڑھ گئی

پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے بعد سردی بڑھ گئی
January 9, 2020
لاہور ( 92 نیوز) بارشیں ختم ہوئیں تو دھند پھر لوٹ آئی ، میدانی علاقوں میں سردی کی لہر برقرار ہے جب کہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے بعد سردی کی شدت مزید بڑھ گئی ، رات اور صبح کے وقت مختلف علاقوں میں دھند کا راج رہا۔ حد نگاہ کم ہونے سے  موٹر وے ایم تھری فیض پور سے درخانہ تک ٹریفک کیلئے بند کرنا پڑی ، ایم فور گوجرہ سے فیصل آباد، ایم فائیو شیر شاہ سے رحیم یار خان تک بھی بند رہی ، قومی شاہراہوں پر، خانیوال، جہانیاں، احمدپور، یزمان، حاصل پور، ٹبہ سلطان پور میں ہر شے دھندلا گئی،ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر رہی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا  لاہور، راولپنڈی، ملتان، خانیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ،اٹک، گوجرانوالہ ، نارووال حافظ آباد، اوکاڑہ اور رحیم یارخان میں رات اور صبح کے وقت شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ سندھ اور بلوچستان میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ ملک کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔