Monday, May 13, 2024

پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش، نشیبی علاقے زیر آب آگئے

پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش، نشیبی علاقے زیر آب آگئے
August 10, 2020

لاہور ( 92 نیوز) پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش،نشیبی علاقے زیرآب آ گئے ۔ لاہور میں ٹاؤن شپ،جوہرٹاؤن،واپڈا ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی ۔

صوبائی دارالحکومت میں رات گئے سے مسلسل بارش نے جل تھل ایک کر دیا، موسلادھار بارش سے گرمی اور حبس کا زور تو ٹوٹ گیا لیکن نشیبی علاقے زیر آب آ گئے،چائنہ اسکیم کے علاقے میں پانی گھٹنوں تک آ گیا، جبکہ دیگر علاقے بھی تالاب کا منظر پیش کرنے لگے۔

کامونکی میں بھی بادل ایسے برسے کہ ہر جگہ پانی ہی پانی جمع ہو گیا،موسلادھار بارش زحمت بنی تو شہریوں کے لئےمعمولات زندگی چلانا مشکل ہو گیا،دوسری جانب سڑک کنارے جمع ہونے والے پانی سے ننھے بچے خوب محظوظ ہوتے رہے۔

شرقپور میں بھی بادل جم کے برسے اور گرمی کی چھٹی کرا دی،ایسے میں شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کا امکان ہے۔