Sunday, May 12, 2024

پنجاب کے مختلف شہروں میں نویں محرم کے جلوس اپنے مقررہ راستوں پرگامزن

پنجاب کے مختلف شہروں میں نویں محرم کے جلوس اپنے مقررہ راستوں پرگامزن
August 18, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پنجاب کے مختلف شہروں میں نویں محرم کے جلوس اپنے مقررہ راستوں پرگامزن ہیں، عزاداروں کی تواضع کے لیے لنگر اورپانی کی سبیلوں کا اہتمام کیا گیا ہے، سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

صوبے کے مختلف شہروں میں محرم کے جلوس مقررہ راستوں پررواں دواں!

گوجرانوالہ میں مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں پرگامزن ہے، راستے میں مختلف مقامات پرعزاداروں کی تواضع کے لیے کھانے کا اہتمام کیا گیا ہے، جگہ جگہ پانی کی سبیلیں بھی لگائی گئی ہیں۔

منڈی بہاؤالدن میں مرکزی جلوس کے شرکا کے لیے جگہ جگہ لنگر کا اہتمام کیا گیا ہے۔

عزاداروں کے لیے مختلف پکوان تیار کئے گئے ہیں، چونیاں میں قلعہ روپا سنگھ سے برآمد ہونے والا مزکزی جلوس مقررہ راستوں پررواں دواں ہے۔

جلوسوں اور مجالس کے لیے پولیس اور انتظامیہ کی طرف سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔