Saturday, May 11, 2024

پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند،ھد نگاہ انتہائی کم

پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند،ھد نگاہ انتہائی کم
January 16, 2020
لاہور ( 92 نیوز) پنجاب کے مختلف شہروںمیں شدید دھند کے باعث  حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی ،  لاہور، قصور، شکرگڑھ اور دیگر علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے۔ شدید دھند کےباعث موٹروے ایم فائیو ملتان سے رحیم یار خان تک  بند  ہے ، موٹر وے ایم تھری لاہور سے سمندری تک شدید دھند کی وجہ سے بند ہے جب کہ  حدنگاہ کم ہونے پر شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے ۔ بہاولپور کے علاقہ احمد پور میں شدید دھند کے باعث  یوٹرن کرتے ہوئے متعدد گاڑیاں ٹکرا گئیں ، اطلاعات کےمطابق  ایک ٹرک  یو ٹرن لے رہا تھا کہ پہلے مسافر بس ، پھر وین اور پھر وین میں ٹرک اور اائل ٹینکر  آ کر لگے ، حادثے میں سات افراد زخمی ہوئے جن میں تین کی حالت تشویشناک ہے ۔