Wednesday, May 1, 2024

پنجاب کے مختلف شہروں میں رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری

پنجاب کے مختلف شہروں میں رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری
July 30, 2020

لاہور ( 92 نیوز) پنجاب کے مختلف شہروں میں رات گئے سے وقفے وقفے کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے  ۔ لاہور ،ننکانہ صاحب،گوجرانوالہ،سیالکوٹ،شرقپور اور دیگر علاقوں میں ابر رحمت سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش ، مون سون سیزن کی بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا ۔

لاہور کے علاقہ شالامار،تاجپورہ،چائنہ اسکیم،دھرم پورہ،داروغہ والا اور عامر ٹاؤن میں وقفے وقفے کے ساتھ بارش جاری ہے،رائیونڈ روڈ،ٹھوکر نیاز بیگ،جوہر ٹاؤن،فیصل ٹاؤن،گرین ٹاؤن اور ویلنشیاء ٹاؤن میں بھی رم جھم ہوئی۔

ننکانہ صاحب میں ابر رحمت سےگرمی کی چھٹی ہوئی تو ننھے بچے موسم سے خوب لطف اندوز ہوئے،شرقپور شریف میں ہلکی بارش سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے اور قدرت کے ہر رنگ نکھر گئے۔

گوجرانوالہ میں رات کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا،سیالکوٹ میں گزشتہ رات ہونے والی بارش سے خادم علی روڈ، نیکاپورہ، حاجی پورہ اور رنگپورہ کے علاقہ زیر آب آگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا یہ جاری اسپیشل آئندہ چوبیس گھنٹے تک جاری رہے گا۔