Thursday, March 28, 2024

پنجاب کے مختلف شہروں میں رات بھر بارش برسی ، ژالہ باری بھی ہوئی

پنجاب کے مختلف شہروں میں رات بھر بارش برسی ، ژالہ باری بھی ہوئی
January 23, 2019
لاہور ( 92 نیوز) پنجاب کے کئی شہروں میں رات بھر بارش نے رنگ جمایا،لاہور میں ژالہ باری بھی ہوئی۔ صبح ہوتے ہی ہرطرف دھند کی چادر تن گئی ،حد نگاہ کم ہونے پر قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔ رات کو طوفانی بارش اور ژالہ باری نےرنگ جمایا تو صبح ہوتے ہی دھندنے ڈیرے ڈال لیے، قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔ مری اور شمالی علاقہ جات میں برفباری کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔ پتوکی،اوکاڑہ،ساہیوال،میاں چنوں،بہاولپور،صادق آباد میں شدید دھند رہی  جس کے باعث ملتان خانیوال موٹروے کو بند کرنا پڑا۔ احمد پورشرقیہ،رحیم یارخان،ہارون آباد میں بھی دھند کی چادر تن گئی۔ محکمہ موسمیات نے اسلام آباد،راولپنڈی، لاہور،گوجرانوالہ،پشاور،مردان میں آج بھی بارش کی پیش گوئی کی جب کہ مری،گلیات،سوات،چترال ،کالام،مالم جبہ،اپردیرمیں مزید برفباری کا امکان ہے۔ گزشتہ رات پنجاب کے زیادہ تر شہروں میں موسلادھار بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی،لاہور کی سڑکوں اور مکانات کی چھتوں  نے سفیدی کی چادر اوڑھ لی۔