Saturday, May 11, 2024

لاہور سمیت پنجاب کے متعدد علاقوں میں دھند، حد نگاہ انتہائی کم رہی

لاہور سمیت پنجاب کے متعدد علاقوں میں دھند، حد نگاہ انتہائی کم رہی
December 6, 2020

لاہور (92 نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے متعدد علاقوں میں دھند کا راج، حد نگاہ انتہائی کم رہی جبکہ سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 12 پروازیں متاثر ہوئیں۔ 

صوبائی دارالحکومت سمیت میدانی پنجاب کے بیشتر علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں، لاہور میں علی الصبح دھند نے سورج کی کرنوں کی زمین تک رسائی مشکل بنائی اور ہر چیز دھندلا دی۔ دھند کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضاہ ہو گیا۔

قومی شاہراہ پر حد نگاہ کم ہونے سے موٹروے پولیس کی جانب سے خصوصی ہدایات بھی جاری کر دی گئیں، ترجمان موٹرے پولیس کے مطابق اکثر علاقوں میں قومی شاہراہ پر حد نگاہ ایک سو سے دو سو میٹر تک رہی۔

موٹرے پولیس کی جانب سے روڈ یوزرز کو گاڑی کی اگلی اور پچھلی فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی۔

شدید دھند کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی متاثر رہا، فلائٹ انکوائری کے مطابق لاہور میں آنے اور جانے والی چھ پروازیں منسوخ جبکہ چھ تاخیر کا شکار ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موس سرد رہے گا۔ جبکہ صبح اور شام کے اوقات میں دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔