Thursday, April 25, 2024

پنجاب کے مختلف شہروں میں حادثات ، فائرنگ کے واقعات میں گیارہ افراد جاں بحق

پنجاب کے مختلف شہروں میں حادثات ، فائرنگ کے واقعات میں گیارہ افراد جاں بحق
May 12, 2019
 لودھراں (92 نیوز) پنجاب کے مختلف شہروں میں حادثات اور فائرنگ کے واقعات میں گیارہ افراد جاں بحق ہو گئے۔ لودھراں میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جس میں بجلی کی تار ٹوٹ کر بیل گاڑی پر جاگری۔ کرنٹ لگنے سے ماں باپ اور دو بچے جاں بحق ہو گئے۔ تار گرنے سے بیل گاڑی مکمل طور پر جل گئی جبکہ بیل بھی ہلاک ہو گیا۔ سرگودھا کے علاقے بھیرہ میں مکان کی چھت گر گئی۔ ملبے تلے دبنے سے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ مرنے والوں میں میاں بیوی اور بیٹی شامل ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔ لاہور کے علاقے ملت پارک میں باپ کی فائرنگ سے بیٹی جاں بحق اور بیوی زخمی ہو گئی۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔ بہاولپور میں رشتہ کے تنازع پر فائرنگ سے چار افراد قتل کر دئیے گئے۔ خیرپور ٹامیوالی کی انہار کالونی میں پسند کی شادی کرنے پر لڑکی والوں نے فائرنگ کی۔ جاں بحق ہونے والوں میں دولہا کا والد، بھائی ، بھابھی اور ماموں شامل ہیں۔