Monday, May 6, 2024

پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش

پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش
July 6, 2019
لاہور (92 نیوز) کالے بادلوں نے صوبائی دارالحکومت کا رخ کر لیا۔ رات گئے ابرکرم برسنے سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔ لیسکو کے فیڈر ٹرپ کرنے سے متعدد علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی، جبکہ وزیراعلیٰ نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ لاہور میں رات گئے ابر کرم برسنے سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا اور  موسم خوشگوار ہو گیا۔ ساتھ ہی موسم کا حال بتانے والوں نے اگلے دو روز تک لاہور اور اس کے نواحی علاقوں میں میں وقفے وقفے سے بارشوں کی نوید سنا رکھی ہے۔ تیز بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں لیسکو کے فیڈرز ٹرپ کرنے سے بجلی بند ہو گئی۔ شدید طوفان کے باعث ساندہ، گلشن روای، ملتان روڈ  سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ جیل روڈ اور کینال روڈ پر آندھی کے باعث درخت ٹوٹ کرسڑک پر آ گرے  ۔ ادھرگلبرگ میں شارٹ سرکٹ کے باعث ٹرانسفامرکو آگ لگ گئی جس کے باعث شہری بجلی سے محروم ہو گئے۔ ۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے رات گئے لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب فیروزپور روڈ ، مسلم ٹاؤن ، اچھرہ، شاہ جمال سمیت مختلف علاقوں میں گئے۔