Wednesday, April 24, 2024

پنجاب کے مختلف شہروں میں تجاوزات کیخلاف تیسرے روزبھی آپریشن جاری رہا

پنجاب کے مختلف شہروں میں تجاوزات کیخلاف تیسرے روزبھی آپریشن جاری رہا
October 3, 2018
لاہور( 92 نیوز) پنجاب کے مختلف شہروں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن  تیسرے روز بھی جاری ہے ، کئی شہروں میں تجاوزات میں آنے والی عمارتوں کو بھی مسمار کر دیا گیا ہے  جبکہ انتظامیہ  کہنا ہے کہ تجاوزات کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا ۔ تجاوزات کے خلاف آپریشن  گوجرانوالہ میں تیسرے روز بھی کئی مقامات پر بنی تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا ، آپریشن  کے  لئے ہیوی مشنری کا بھی استعمال کیا گیا ۔ بورے والا میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے جس کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر بورے والا سید نوید عالم کر رہے ہیں جن کاکہنا تجاوزات کا خاتمہ ضروری ہے ۔ اوکاڑہ میں پنجاب حکومت کی ہدایت پرتجاوزات کے خلاف آپریشن  کے دوران جی ٹی روڑ اسٹیشن سٹاپ پر  کئی  دکانیں اور مکان گرا دئیے گئے ۔ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود رہی ۔ شیخوپورہ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن  کے دوران تاجروں نے شدید  احتجاج کیا   ،مظاہرین نے خادم حسین روڑ پر ٹائر جلا کر  روڈ بند کر دیا جبکہ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی۔ سیالکوٹ میں بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے  ، تاہم تاجروں کا کہنا ہے کہ آپریشن  کے باوجود بااثر افراد  کی تعمیرات محفوظ ہیں  ،آپریشن بلا تفریق ہونا چاہیے ۔ مریدکے ، فورٹ عباس ، نارووال ، منچن آباد ،جام پور  اور کامونکی میں بھی تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن میں متعدد تجاوزات کو مسمار کر دیاگیا۔