Saturday, April 20, 2024

پنجاب کے مختلف شہروں میں بادل برس پڑے

پنجاب کے مختلف شہروں میں بادل برس پڑے
October 3, 2019
 لاہور (92 نیوز) پنجاب کے مختلف شہروں میں بادل برس پڑے۔ گہرے سیاہ بادلوں سے دن میں رات کا گمان ہو گیا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوش گوار ہو گیا۔ صبح سے آسمان پر چھائے ہلکے بادلوں کی چاندی سہ پہر کو سیاہ بادلوں میں تبدیل ہوئی۔ پھر دیکھتے ہی دیکھتے ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھی یہ بادل چھلک پڑے۔ بارش کی وجہ سے درختوں اور پتوں پر جمی گرد کی تہہ اُتری تو فطرت کے سارے رنگ نکھر آئے، سڑکیں بھی دھل گئیں۔ ہوا میں خنکی بڑھی تو درجہ حرارت میں واضح کمی ہو گئی۔ محکمہ موسمیات نے حسین موسم کا یہ سحر مزید طاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔