Friday, May 17, 2024

پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اور بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اور بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا
April 30, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) لاہور  سمیت پنجاب کے مختلف  شہروں میں آندھی اور بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ، متعدد فیڈر ٹرپ کر جانے کے باعث کئی علاقے اندھیرے میں بھی ڈوبے رہے ۔ گزشتہ رات پنجاب کے متعدد شہروں میں  تیز آندھی کے بعد آنے والی بارش نے  گرمی کا زور توڑ ڈالا ،  بادل کھل کر تو نہ برسے مگر  گرمی کی شدت میں خاطر خواہ کمی کر گئے ۔ بارش کےباعث کئی شہروں میں بجلی کےفیڈر ٹرپ کرگئے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔

سعودی عرب میں موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک ہو گیا

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کی امید ہے ۔ مالاکنڈ، ہزارہ،کوہاٹ،پشاور میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ جب کہ محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جنوبی پنجاب اور سندھ میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گا جب کہ  کراچی میں گرمی کی شدید لہر کی پیشگوئی درجہ حرارت 42 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔