Saturday, April 20, 2024

پنجاب کے متعدد علاقوں کو دھند نے لپیٹ میں لے لیا، حد نگاہ کم رہی

پنجاب کے متعدد علاقوں کو دھند نے لپیٹ میں لے لیا، حد نگاہ کم رہی
December 13, 2020

لاہور (92 نیوز) پنجاب کے متعدد علاقوں کو دھند نے لپیٹ میں لے لیا، لاہور، مانگا منڈی، پھول نگر، پتوکی، اوکاڑہ، لودھراں، بہاولپور کے علاقوں میں دھند کے ڈیرے ہیں۔ حد نگاہ کم رہی۔

ترجمان موٹروے کے مطابق موٹروے ایم فور پر پنڈی بھٹیاں، سانگلہ ہل، فیصل آباد اور پینسرہ میں بھی دھند ہے، ایم تھری پر شرقپور، ننکانہ صاحب، جڑانوالہ اور رجانہ کے علاقوں میں دھند ہے۔

موٹروے ایم فور دھند والے مقامات پر حد نگاہ 30 سے 100 میڑ تک ہے، موٹروے ایم تھری کے دھند والے مقامات پر 150 سے 400 میٹر تک حد نگاہ ہے۔