Tuesday, May 14, 2024

پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں سے چوری کی گئی ادویات پشاور سے برآمد

پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں سے چوری کی گئی ادویات پشاور سے برآمد
November 3, 2015
پشاور(92نیوز)پنجاب کے مختلف سرکاری ہسپتا لوں سے چوری کی گئی ادویات پشاور میں پکڑی گئیں ادویات افغانستان سمگل کی جا رہیں تھیں جبکہ 6 ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کےمطابق  یہ کوئی ادویات کی مارکیٹ نہیں بلکہ یہ تو پنجاب کے مختلف  سرکاری ہسپتالون سے چوری کی گئی 60 قسم کی ادویات ہیں جو اب پشاور کے راستے افغانستان سمگل کی جا رہیں تھیں مگر رنگ روڈ کے قریب  ان کو دھر لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کا کہنا ہے کہ ان میں 60 قسم کی ادویات شامل ہیں اور انکی مالیت 4 سے 6 کروڑ کے قریب ہے انکو پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں سے لا کر افغانستان میں فروخت کیا جا نا تھا۔ حراست میں لئے جانے والے گودام کے مالک کا کہنا ہے کہ ان کا کام تو صرف مختلف قسم کے سامان گودام میں رکھنا ہےجن لوگوں نے گودام میں سامان رکھوایا ان کے نام اور پتے حکام کے حوالے کر دیئے ہیں۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی کمی کا ثبوت تو سامنے آگیا ہے دیکھنا یہ ہے دونوں صوبائی حکومتیں گینگ کے خلاف کیا کارروائی کر پاتی ہیں ۔