Friday, April 26, 2024

پنجاب کے سرکاری ملازمین کے’’ ذاتی کیر ئیر پلاننگ چارٹ‘‘ کی تیاری شروع

پنجاب کے سرکاری ملازمین کے’’ ذاتی کیر ئیر پلاننگ چارٹ‘‘ کی تیاری شروع
December 14, 2019
لاہور (92 نیوز) پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا۔ صوبہ بھر کے سرکاری ملازمین کے’’ ذاتی کیر ئیر پلاننگ چارٹ‘‘ کی تیاری شروع کردی۔ ملازمین کی ذاتی معلومات، میڈیکل درجہ بندی، تعلیم، ٹریننگ، وفاقی وصوبائی اداروں میں انکوائریوں جیسی تفصیلات چارٹ کا حصہ  ہوں گی۔ تعلیمی قابلیت میں اکیڈمک، اسپیشلائزیشن، ملک، سال، یونیورسٹی اور بورڈ کی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔