Thursday, April 25, 2024

پنجاب کے سرکاری ملازمین کی بھی تنخواہیں اور پنشن نہیں بڑھیں گی ، بجٹ آج پیش کیا جائیگا

پنجاب کے سرکاری ملازمین کی بھی تنخواہیں اور پنشن نہیں بڑھیں گی ، بجٹ آج پیش کیا جائیگا
June 15, 2020

لاہور ( 92 نیوز) پنجاب کے سرکاری ملازمین کی بھی تنخواہیں اور پنشن نہیں بڑھیں گی، مالی سال 21-2020 کیلئے صوبے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔ بجٹ کا حجم ممکنہ طور پر 2381ارب ہو گا، بجٹ میں جاری اخراجات کی مد میں 1780ارب، سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے 287 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ ممکنہ طور پر پرائمری ہیلتھ کیلئے 123 ارب،اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیلئے130ارب مختص کیے جائیں گے۔

پنجاب حکومت کا بجٹ آج 2 بجے صوبائی اسمبلی کے ایوان میں پیش کیا جائے گا،صوبائی کابینہ نے بجٹ کی منظوری دے دی،صوبائی بجٹ کا حجم 2200ارب اور ترقیاتی پروگرام کے لئے 337 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔

پنجاب بجٹ میں بڑا ریلیف دینے کے اقدامات کئے گئے ہیں ، کورونا اثرات کم کرنے کیلئے 23 شعبوں کو ٹیکس ریلیف دینے کی تجاویز ہیں ۔ ڈاکٹروں کی خدمات،اسپتال بیڈ وروم چارجز پرعائد 16 فیصد ٹیکس ختم کرنے کی تجویز  بھی ہے ۔

بجٹ میں  20 کمروں تک کے ہوٹلز اور گیسٹ ہاوسز پر ٹیکس 16 فیصد سے کم کر 5 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ میرج ہالز پر بھی ٹیکس 5 فیصد کرنے کی تجویز ہے ۔