Sunday, May 12, 2024

پنجاب کے سرکاری دفاتر میں ماسک کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرانیکا حکم

پنجاب کے سرکاری دفاتر میں ماسک کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرانیکا حکم
June 9, 2020

لاہور ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سرکاری دفاتر میں ماسک پہننے کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا حکم دے دیا ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے حکم جاری کیا کہ بغیر ماسک کے کسی کو بھی سرکاری دفاتر میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے ، ماسک پہننے کی پابندی سے کوئی بھی شخص مستثنیٰ نہیں ہوگا ، سرکاری دفاتر میں کام کے لئے آنے والے شہریوں کو بھی ماسک لازمی پہننا ہوگا۔

سردار عثمان بزدار نے ہدایت جاری کی کہ ماسک پہننے کی پابندی کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی ، کورونا کا پھیلاؤ کم کرنے کیلئے احتیاط بے حد ضروری ہے ، ماسک پہننا اور بار بار ہاتھ دھونا سماجی ذمہ داری کا درجہ اختیار کر چکی ہے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ماسک پہننا اور بار بار ہاتھ دھونا سماجی ذمہ داری کا درجہ اختیار کر چکی ہے ۔