Friday, May 10, 2024

پنجاب کے سرکاری اور نجی اسکول صبح 7 بجے سے 11:30 بجے تک کھلیں گے، مراد راس

پنجاب کے سرکاری اور نجی اسکول صبح 7 بجے سے 11:30 بجے تک کھلیں گے، مراد راس
June 10, 2021

لاہور (92 نیوز) صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہا ہے کہ، پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی اسکول صبح 7 بجے سے 11:30 بجے تک کھلیں گے۔

اُنہوں نے اپنے ٹویٹ پیغام میں اپیل کرتے ہوئے کہا، برائے مہربانی حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز کی پیروی کی جائے۔

ادھرخیبرپختونخوا میں ہائی اور ہائرسیکنڈری اسکولز صبح 7 بجے سے 10 بجے تک کھلیں گے،جبکہ پرائمری اور مڈل اسکولز 11 اور 12 جون کو بند رہیں گے،پرائمری اور مڈل اسکولز کھولنے سے متعلق فیصلہ 13 جون کو ہوگا، نویں اور بارہویں کے طلبہ کو صرف وہی مضامین پڑھائے جائیں جن کا امتحان ہوگا۔