Wednesday, April 24, 2024

پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے 361 مریض زیر علاج ہیں ، محکمہ صحت

پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے 361 مریض زیر علاج ہیں ، محکمہ صحت
October 28, 2019
لاہور (92 نیوز) محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے  کے سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے کل 361 مریض زیر علاج ہیں ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب میں  ڈینگی کے  110 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں رواں سال ڈینگی بخار کے مریضوں کی تعداد 8 ہزار 542 ہو گئی ہے ، راولپنڈی میں  93 ،لاہور میں  9 ، جہلم اور بہالپور میں ایک ایک کیس سامنے آیا  ۔ سیالکوٹ سے 2 ، سرگودھا سے 3 اور پاکپتن سے ایک کیس سامنے آیا۔ محکمہ صحت کے مطابق اس وقت صوبے میں زیر علاج مریضوں میں سے چھ انتہائی نگہداشت کی حالت میں جب کہ باقی خطرے سے باہر ہیں ۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق  ڈینگی ماہرین ایڈوائزری گروپ کے مطابق رواں برس یکم جنوری تا 28 اکتوبر  ڈینگی سے 17 اموات واقع ہوئیں ، صوبہ بھر میں ڈینگی لاروا کو تلف کرنے اور اس کی فزائش روکنے کیلئے کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں ۔ محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں عوامی سہولت کیلئے موبائل سکرین یونٹ میں تمام ٹیسٹوں کی سہولت فراہم کی گئی ہے ، راولپنڈی میں  پانچ موبائل ہیلتھ یونٹ اور دو موبائل فلٹر کلینک کام کر رہے ہیں ۔  عوام کو ان کی دہلیز پر ڈینگی اور دیگر  ٹیسٹ کرانے کی مفت سہولت فراہم کی جا رہی ہے ۔