Friday, March 29, 2024

پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں ادویات نایاب، مریض دوائیاں مہنگے داموں خریدنے پر مجبور

پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں ادویات نایاب، مریض دوائیاں مہنگے داموں خریدنے پر مجبور
August 24, 2019
لاہور (92 نیوز) پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں ادویات نایاب ہونے لگیں ۔ مریض دوائیاں میڈیکل اسٹورز سے مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق سرکاری اسپتالوں میں اب ای سی جی کے سو اور الٹراساونڈ کے لیے ڈیڑھ سو روپے دینے پڑیں گے۔ ایکسرے ساٹھ، سٹی سکین ڈھائی ہزار، ہیپاٹائٹس بی اور سی کی سکریننگ کے  پچھتر روپے ادا کرنا ہوں گے۔ جگر کے حالات کا جائزہ لینے کے لیے لیور فنگشنگ ٹیسٹ کے لیے مریضوں سے 300 روپے وصول کیے جائیں گے۔ ادویات کی قیمتوں میں سرکاری سطح پر اضافے کے اعلان کے بعد میڈیسن کمپنیوں نے پہلے ہی ادویات بے پناہ  مہنگی کر دی تھیں۔ سرکاری اسپتالوں میں غریبوں کے لئے ریلیف کا صرف خواب باقی رہ گیا۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے غریبوں کو ریلیف دینے کے نام پر ووٹ تو لیے مگر ان سے ریلیف چھین لیا ہے۔