Saturday, April 27, 2024

پنجاب کے سالانہ ترقیاتی بجٹ میں تین سو ارب کی کٹوتی لگانے کا فیصلہ ، ذرائع

پنجاب کے سالانہ ترقیاتی بجٹ میں تین سو ارب کی کٹوتی لگانے کا فیصلہ ، ذرائع
June 12, 2020
 لاہور (92 نیوز) پنجاب کے سالانہ ترقیاتی بجٹ میں تین سو ارب کی کٹوتی لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ 92 نیوز نے پنجاب کے سالانہ ترقیاتی بجٹ 2020-21 کی تفصیلات حاصل کر لیں ۔ ذرائع کے مطابق ترقیاتی بجٹ کا حجم 587 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی تھی جو مسترد کرکے حجم 287 ارب رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ترقیاتی بجٹ میں نئی اسکیموں کیلئے کوئی رقم مختص نہیں کی گئی۔ پنجاب میں جاری 3714 اسکیمز کے لئے 88 بلین روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی۔ پروگرام بیسڈ ایلوکیشن پر 36 بلین روپے رکھے جانے کی تجویز بھی ہے۔ اوور ڈرافت پیمنٹ پر 56 بلین روپے مختص کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔ نئی اسکیموں کے لئے ترقیاتی بجٹ میں کوئی رقم مختص نہیں کی گئی۔ ذرائع کے مطابق اندرونی وسائل سے آمدن کا تخمینہ 190 بلین روپے رکھا گیا۔ فارن پراجیکٹ اسسٹنس کی مد میں 97 بلین روپے مختص کرنے کی تجویز  شامل ہے۔ بجٹ 15 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔