Saturday, April 27, 2024

پنجاب کے دو اعلیٰ بیورو کریٹس کے تبادلے ،اسد کھوکھر وزارت سے مستعفی

پنجاب کے دو اعلیٰ بیورو کریٹس کے تبادلے ،اسد کھوکھر وزارت سے مستعفی
July 19, 2020

لاہور ( 92 نیوز) وزیر اعظم  کے دورہ کے بعد دو اعلیٰ بیوروکریٹس کے تبادلے کر دئیے گئے،جبکہ صوبائی وزیر اسد کھوکھر نے وزارت کا قلمدان چھوڑ دیا اور استعفیٰ وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوا دیا، ادھر صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے وزرات کا قلمدان چھوڑنے کی اندرونی کہانی 92 نیوز نے حاصل کر لی۔

وزیراعظم عمران خان کے دورے لاہور کے بعد پنجاب کی بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ ، وزیر اعظم  کے دورہ کے بعد دو اعلیٰ بیوروکریٹس کے تبادلے کر دئیے گئے،جبکہ صوبائی وزیر اسد کھوکھر نے وزارت کا قلمدان چھوڑ دیا اور استعفیٰ وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوا دیا،92 نے لاہور سے اہم وزیر کے استعفے کی خبر پہلے ہی نشر کر دی تھی۔

ادھرصوبائی وزیر اسد کھوکھر کے وزرات کا قلمدان چھوڑنے کی اندرونی کہانی 92 نیوز نے حاصل کر لی ۔ ذرائع کے مطابق اسد کھوکھر سابق کمشنرآصف بلال لودھی کے سفارشی تھے۔آصف بلال لودھی  کی بطورکمشنرتعیناتی پر لاہور سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے وزراء کو شدید اختلافات تھے۔

ہفتے کی رات وزیراعظم کے حکم پر کمشنر لاہور ڈویژن کو تعیناتی کے صرف سات روز بعد عہدے سے ہٹا دیا گیا ، ذرائع کے مطابق وزیراعظم  نے دورہ لاہور کے دوران شجر کاری مہم کا افتتاح بھی کرنا تھا۔لیکن سابق کمشنر لاہور ڈویژن نے وزیراعظم کے دورے سے ایک روز قبل ہی ملک اسد کھوکھر کی حلقے میں شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا ۔

ادھر اسد کھوکھر کا کہنا ہے کہ وزارت کی مصروفیت کے باعث حلقے کو وقت نہیں دے پا رہا تھا جس وجہ سے وزارت سے استعفیٰ دیا ۔