Saturday, April 20, 2024

پنجاب کے تمام ٹیچنگ اسپتالوں میں ٹراما سینٹرز کے قیام کی منظوری

پنجاب کے تمام ٹیچنگ اسپتالوں میں ٹراما سینٹرز کے قیام کی منظوری
March 13, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) پنجاب کے تمام ٹیچنگ اسپتالوں میں ٹراما سینٹرز کے قیام کی منظوری  دے دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب  سردار عثمان بزدار نے منظوری دے دی، ٹیچنگ اسپتالوں میں مرحلہ وار ٹراما سنٹرز بنائے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ٹراما سنٹرز کے قیام اور ائیرایمولینس سروس کے اجراء کے منصوبے کے حوالے سے سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔ پنجاب حکومت نے ٹیچنگ اسپتالوں میں ٹراما سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ  کر لیا ، پہلے مرحلے میں ٹیچنگ اسپتالوں میں ٹراما سینٹرز قائم کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب میں موجود تمام ٹراما سینٹرز کو فعال کرنے کی بھی ہدایت دے دی ، اور کہا کہ انسانی زندگی بہت قیمتی ہے ۔ سردار عثمان بزدار نے موٹروے ایم ون اور ایم ٹو پر بھی ٹراما سینٹرز کے قیام  کائ جائزہ لیکر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ۔  انہوں نے جی ٹی روڈ سمیت دیگر اہم شاہراہوں کے قریب بھی ٹراما سنٹرز کے قیام کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ۔ دوران اجلاس وزیر اعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ  پنجاب میں سالانہ 28 لاکھ حادثات پیش آتے ہیں ، اوسطاً ہر 20 منٹ میں حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوتا ہے ۔