Thursday, May 2, 2024

پنجاب کے تمام سرکاری اسپتالوں میں معمول کے مطابق مریضوں کو ریلیف دیا جا رہا ہے ، ڈاکٹر یاسمین راشد

پنجاب کے تمام سرکاری اسپتالوں میں معمول کے مطابق مریضوں کو ریلیف دیا جا رہا ہے ، ڈاکٹر یاسمین راشد
May 5, 2019
 اٹک (92 نیوز) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا پنجاب کے تمام سرکاری اسپتالوں میں معمول کے مطابق مریضوں کو ریلیف دیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد بولیں گزشتہ روز لاہور میو اسپتال کے اوپی ڈی میں تقریبا پانچ ہزار، گنگارام اسپتال میں پچیس سوسے زائد، سروسز اسپتال میں ساڑھے چار ہزار سے زائد، جنرل اسپتال میں پینتیس سوسے زائد اور جناح اسپتال میں تین ہزار سے زائد مریضوں کو ریلیف دیا گیا۔ ڈاکٹریا سمین راشد نے کہا پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں پروفیسرز، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف سمیت تمام عملہ پرعزم ہو کر مریضوں کی خدمت کررہے ہیں۔ ہرقسم کے حالات کامقابلہ کرکے مریضوں کومکمل ریلیف دینے پریقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا پنجاب کے کسی بھی سرکاری اسپتال میں مریضوں کو آوٹ پیشنٹ ڈورسمیت تمام شعبہ جات میں علاج معالجہ کروانے میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں ہے۔ مریضوں کیلئے سرکاری اسپتالوں میں چوبیس گھنٹے علاج معالجہ کی مکمل سہولیات دستیاب ہیں۔