Friday, March 29, 2024

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کورونا کے مزید 16 کیس رپورٹ

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کورونا کے مزید 16 کیس رپورٹ
September 21, 2020
 لاہور (92 نیوز) پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کورونا کے مزید 16 کیس رپورٹ ہو گئے۔ مجموعی تعداد 54 ہو گئی ۔ نویں اور دسویں جماعت سے 41 کیس سامنے آئے ہیں۔ وزیر تعلیم پنجاب مراد راس  نے پروگرام صبح سویرے پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا اسکولز میں سامنے آنے والے کیسز کو دیکھ رہے ہیں۔ کورونا کی دوسری لہر آئی تو فیصلے کیے جائیں گے۔ کورونا وائرس  نے مزید 4 زندگیوں کا چراغ گل کر دیا۔ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں  633 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر  کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 633 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 4 افراد جان کی بازی ہار گئے ، اموات کی  مجموعی تعداد 6 ہزار 420 ہوگئی ، ترجمان کا کہنا ہے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 92 ہزار 869 ہو گئی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 7 ہزار 15 ہوگئی ۔