Friday, March 29, 2024

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موبائل فون پر پابندی عائد

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موبائل فون پر پابندی عائد
November 8, 2019
فیصل آباد (92 نیوز) تمام تعلیمی اداروں میں موبائل فون پر پابندی عائد کر دی گئی، پنجاب حکومت نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کر دیا۔ [caption id="attachment_250412" align="alignnone" width="802"]پنجاب، تعلیمی اداروں، موبائل فون پر پابندی، مراسلہ جاری، فیصل آباد، 92 نیوز پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موبائل فون پر پابندی عائد[/caption] محکمہ تعلیم پنجاب نے نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں موبائل فون پر پابندی سے متعلق تمام اضلاع کے سی ای اوز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ مراسلہ کے مطابق تعلیمی اداروں کے احاطے میں سوشل میڈیا کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی، سوشل میڈیا کے لیے استعمال ہونے والے دیگر آلات کے استعمال پر بھی پابندی عائد ہوگی۔ محکمہ تعلیم پنجاب نے تمام سی ای اوز کو احکامات پرفوری عملدرآمد اور تعلیمی اداروں میں منشیات کی سپلائی جیسے مکروہ فعل کی سرکوبی کے لیے بھی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کر دی۔