Friday, May 10, 2024

پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں دھند چھا گئی

پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں دھند چھا گئی
January 15, 2020
لاہور ( 92 نیوز) پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں پھر دھند چھا گئی، حد نگاہ کم ہونے سے موٹر وے ایم تھری کو لاہور سے کوٹ عبدالحکیم تک ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔ دھند کے باعث ایم فور فیصل آباد سے خانیوال، ایم فائیو ملتان سے خانیوال اور ملتان سے سکھر تک بھی بند کر دی گئی ۔ قومی شاہراہوں پر بھی دھند کا راج ہے ۔ اوکاڑہ ، ساہیوال، خانیوال، ملتان،  لودھراں، بہاولپور میں  دھند سے راستے گم ہو گئے ،ٹریفک روانی متاثر ہے ۔