Monday, May 13, 2024

پنجاب کے بیس اضلاع کے متوقع چیئرمین ۔۔۔

پنجاب کے بیس اضلاع کے متوقع چیئرمین  ۔۔۔
November 3, 2015
لاہور (92نیوز) بلدیاتی الیکشن کے بعدپنجاب کے مختلف اضلاع میں چیئرمین ضلع اورتحصیل کونسل کے لئے جوڑ توڑ اپنے عروج پر ہے۔ سیاسی پس منظررکھنے والے ہی بڑے عہدوں کے امیدوارہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے بیس اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا سلسلہ مکمل ہونے کے بعدبڑی نشستوں پر جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے جہاں سیاسی پس منظررکھنے والے بڑے بڑے سیاسی رہنما سرگرم دکھائی دیتے ہیں۔ چیئرمین بہاولنگر ضلع کونسل کے لئے سید قلندرحسین شاہ مضبوط امیدوار ہیں۔ وہ ن لیگ کے ایم این اے سیداصغرمحمدشاہ کے رشتہ دارہیں۔ چیئرمین تحصیل میونسپل کارپوریشن بہاولنگر کے لئے عاطف روف متوقع امیدوار ہیں جو لیگی ایم پی اے رانا عبدالرو¿ف کے بیٹے ہیں۔ ضلع کونسل لودھراں کے لئے راجن سلطان پیرزادہ چیئرمین کے متوقع امیدوار ہیں۔ راجن سلطان پیرزادہ ایم این اے عبدالرحمان کانجوکے قریبی عزیز ہیں۔ چیئرمین میونسپل کارپوریشن لودھراں کے لئے شیخ افتخار الدین بھی امیدوار ہیں۔ چیئرمین دنیا پور میونسپل کارپوریشن کے لئے پیر اقبال شاہ متوقع امیدوار ہیں۔ ادھر چیئرمین ضلع کونسل وہاڑی کے لئے بھی جوڑ توڑ شروع ہے۔ وہاڑی میں مسلم لیگ (ن) کے دو ایم این ایز آمنے سامنے ہیں۔ ایم این اے سعید منہیس کے بیٹے عاصم سعید منہیس چیئرمین جبکہ ایم این اے طاہر اقبال چودھری کے چھوٹے بھائی زاہد اقبال چودھری چیئرمین بننے کے خواہشمند ہیں۔