Saturday, April 27, 2024

پنجاب کے بڑے ٹیچنگ اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے جگہ کم پڑگئی

پنجاب کے بڑے ٹیچنگ اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے جگہ کم پڑگئی
June 4, 2020
لاہور (92 نیوز) پنجاب کے بڑے ٹیچنگ اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے جگہ کم پڑگئی، مریضوں کیلئے 8 بڑے اسپتالوں کے ہائی ڈپنڈنسی یونٹس میں گنجائش ختم ہوگئی۔ آئسولیشن وارڈز میں بھی مزید مریضوں کی جگہ نہیں۔ لاہور کے سروسز اسپتال، جناح اسپتال، جنرل اسپتال کے ہائی ڈپنڈنسی یونٹس میں جگہ ختم ہوگئی ہے، راولپنڈی کے بے نظیر بھٹو اسپتال، ڈی ایچ کیو اسپتال بھی تشویشناک مریض نہیں لے سکتے۔ فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال اور جنرل اسپتال غلام محمد آباد کے ہائی ڈپنڈنسی یونٹس بھر گئے۔ سیالکوٹ کے علامہ اقبال ٹیچنگ اسپتال میں بھی مزید تشویشناک مریض داخل نہیں ہوسکتے۔ بہاولپور کے بہاول وکٹوریہ اسپتال کے وارڈز بھی کورونا مریضوں سے بھر گئے۔